35 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹنیلم منیر نے شادی کی تصاویر شیئر کر دیں

نیلم منیر نے شادی کی تصاویر شیئر کر دیں


فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی خوبرو فلم و ٹی وی اداکارہ نیلم منیر نے اپنی شادی کی خوبصورت تصویریں شیئر کر دی ہیں۔

لاکھوں دل توڑ کر اداکارہ نیلم منیر پیا گھر سدھار چکی ہیں۔

انہوں نے اپنی زندگی سعودی عرب کے شہری محمد راشد کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ کی اچانک شادی سمیت ملک سے باہر دولہا کو چننے کے فیصلے نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

اداکارہ نے کچھ گھنٹوں قبل اپنی مہندی اور نکاح کی تصویروں کے بعد شادی کے خوبصورت فوٹو سیشن کو شیئر کیا ہے۔

ان تصاویر میں نیلم مینر کو اپنے دولہا کے ساتھ پاکستانی روایتی انداز میں عروسی لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اداکارہ کے ہمسفر نے بھی کریم رنگ کی شیروانی زیبِ تن کی ہوئی ہے۔

اس فوٹو سیشن میں یہ جوڑی نہایت خوش اور حسین نظر آ رہی ہے جبکہ اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں صارفین اس نئے نویلے جوڑے کے مستقبل کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات