27 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا کی 25 ریاستوں میں شدید برفباری کی وارننگ

امریکا کی 25 ریاستوں میں شدید برفباری کی وارننگ


امریکا کی مشرقی ریاستوں کو طاقت ور موسم سرما کے طوفان کا سامنا ہے۔ تقریباً نصف ریاستوں میں شدید برف باری کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنساس سے میری لینڈ، ڈیلاویئر اور ورجینیا تک 25 ریاستوں میں شدید برفباری سے 6 کروڑ افراد متاثر ہوں گے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ علاقوں میں 40 میل فی گھنٹہ یخ بستہ ہوائیں چلنے اور 10 سالوں میں سب سے زیادہ 15 انچ سے زائد برف پڑنے کی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کنساس کی ہائی وے پر ایک روز میں 50 ٹریفک حادثات ہوئے ہیں، جن میں 20 افراد زخمی ہوچکے جبکہ حکام نے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات