29 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومقومی خبریں2 فریقوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

2 فریقوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی


فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز

پشاور کے علاقے تہکال میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ورسک مختیار خان نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تہکال کے قریب دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک فریق کے لوگ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔

مختیار خان نے کہا کہ دوسرا فریق تاک میں پہلے سے موجود تھا، دونوں فریقین کا سامنا ہوا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات