29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومتجارتی خبریںعالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دیگا

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دیگا


—فائل فوٹو

وزارتِ اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 14 جنوری کو ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے۔

قرض کی منظوری کے بعد ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر کا اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت 10 سال کے اہداف طے کیے گئے ہیں، قرض کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 35-2025 کے تحت دیا جائے گا۔

وزارتِ اقتصادی امور کے ذرائع نے کہا ہے کہ 10 سالہ قرض پروگرام کا مقصد سب سے زیادہ نظر انداز اہم شعبوں کو بہتر بنانے پر توجہ دینا ہے، قرض کے تحت منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی بینک کے 2 ذیلی ادارے مزید 20 ارب ڈالرز کے نجی قرضوں کے حصول میں معاونت کریں گے۔

ان مزید 20 ارب ڈالرز سے مجموعی پیکیج 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات