29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ

سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ


فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سارو گنگولی کی بیٹی ثناء جمعے کو اپنی گاڑی میں کولکتہ کے ڈائمنڈ ہاربر روڈ پر جا رہی تھیں کہ پیچھے سے ایک بس نے ان کی گاڑی کو زور دار ٹکر ماری۔

جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ثناء اس وقت گاڑی کے اندر موجود تھیں اور گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا تاہم حادثے میں ثناء اور ڈرائیور محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور بس سمیت فرار ہو گیا جسے ثناء کے ڈرائیور نے کچھ فاصلے کے بعد روک لیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور اس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سارو گنگولی کی بیٹی ثناء کی گاڑی کو بس کی ٹکر سے معمولی نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کسی کی بھی جانب سے حادثے سے متعلق کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات