36 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومقومی خبریںبشریٰ بی بی کی سیاسی امور کے بعد قانونی معاملات میں بھی...

بشریٰ بی بی کی سیاسی امور کے بعد قانونی معاملات میں بھی مداخلت


بشریٰ بی بی— فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پارٹی کے سیاسی امور کے بعد قانونی معاملات میں بھی مداخلت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وکلاء اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے قاضی انور کے ذریعے ملک بھر کے وکلاء کی فہرست منگوا لی ہے۔

قاضی انور اور مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کو وکلاء کے معاملات پر رپورٹ کریں گے۔

بشریٰ بی بی نے قاضی انور کو کیسز پرحتمی مشاورت کا پابند بھی کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے وکلاء کو بانیٔ پی ٹی آئی تک پیغام رسانی سے روک دیا ہے، اس ہفتے خیبر پختون خوا کے وکلاء عہدے داروں کی تبدیلیوں پر حتمی مشاورت بشریٰ بی بی سے کی گئی۔

بشریٰ بی بی نے وکلاء کے تنازعات حل کیے اور بانیٔ پی ٹی آئی کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

قاضی انور نے وکلاء قیادت کی خرابیوں اور مسائل پر بشریٰ بی بی کو بریف کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات