28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیمن سے حوثیوں کا اسرائیل پر میزائل حملہ، سائرن بجنے لگے

یمن سے حوثیوں کا اسرائیل پر میزائل حملہ، سائرن بجنے لگے


یمن کے میزائل–فائل فوٹو

یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائر کیے گئے میزائل کو اسرائیلی افواج نے مار گرایا، اسرائیل افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے غزہ کے حوالے سے اسرائیل کو کئی دن سے پیغام بھیجا جا رہا تھا کہ غزہ میں مسلط جنگ کو فوری روکا جائے۔

جس کے جواب میں اسرائیل نے یمن میں کئی ٹھکانوں پر بم باری کی۔

اسرائیلی میڈیا کے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے حوثیوں کے اسلحے کے گوداموں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن جان لے ہمارے لمبے ہاتھ اُس تک پہنچ جائینگے: اسرائیلی وزیرِ دفاع

اسرائیلی وزیرِ دفاع نے یمن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کو جان لینا چاہیے کہ ہمارے لمبے ہاتھ اس تک پہنچ جائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات