29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپشاور پہلی اننگز میں 258 پر فارغ

پشاور پہلی اننگز میں 258 پر فارغ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف قائداعظم ٹرافی فائنل کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بیٹر عمدہ آغاز کو انفرادی طور پر بڑی اننگز میں تبدیل نہ کرسکے۔ جمعرات کو کھیل کے اختتام پر سیالکوٹ نے بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنائے تھے۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں پشاور کے صاحبزادہ فرحان 6، اسرار اللہ 16 اور معاذ صداقت 32، نبی گل 44 ، مہران ابراہیم 31، ابوذر 15، زبیرخان 47 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ کپتان ساجدخان نے 23 جبکہ نیاز خان نے31 رنز اسکور کیے ۔ عماد بٹ نے 51 رنز دے کر 4 ، علی رضا تین اور شعیب اختر جونیئر نے دو شکار کیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات