28 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی

مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی


فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرنے والے مشہور یوٹیوبر جیمز ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی۔

مسٹر بیسٹ نےگیمنگ اسٹریمر تھیا بوائسن کے ساتھ 2 سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد اس رشتے کو آگے بڑھاتے ہوئے کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر 2024ء کو  منگنی کر لی۔

اُنہوں نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرسمس کے موقع پر لی گئی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں سے ایک میں یوٹیوبر کو گھر والوں کی موجودگی میں ہاتھ میں انگوٹھی تھامے اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کرتے اور ان کی گرل فرینڈ کو خوشی سے پروپوزل قبول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مسٹر بیسٹ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ارے، لڑکے نے یہ کر دکھایا‘۔

برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ منگنی دونوں خاندانوں کی موجودگی میں اس وقت ہوئی جب گیمنگ اسٹریمر تھیا بوائسن کی فیملی اپنی بیٹی کے ساتھ کرسمس منانے کے لیے جنوبی افریقہ سے امریکا پہنچی۔

یاد رہے کہ مسٹر بیسٹ کی تھیا بوائسن کے ساتھ ملاقات ایک باہمی دوست کے ذریعے 2022ء میں جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی جہاں ان دونوں کے درمیان تعلقات کا آغاز یوٹیوب اور سائنس کے حوالے سے ہم خیالی کی وجہ سے ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات