31 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںخواجہ آصف کا افغان حکومت کی طرف سے رقم مانگنے والا دعویٰ...

خواجہ آصف کا افغان حکومت کی طرف سے رقم مانگنے والا دعویٰ افسوسناک ہے، افغان ترجمان


حمد اللّٰہ فطرت ۔ فوٹو فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کی منتقلی کیلئے افغان حکومت کی طرف سے 10 ارب روپے مانگنے کے بیان کو طالبان حکومت نے مسترد کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللّٰہ فطرت نے سوشل میڈیا پر آڈیو پیغام میں کہا پاکستانی وزیر دفاع کا افغان حکومت کی طرف سے رقم مانگنے والا دعویٰ افسوسناک ہے۔

حمداللّٰہ فطرت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کس مقصد کیلئے ایسے دعوے کر رہے ہیں۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق خواجہ آصف نے جیو نیوز پر دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان نے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کی افغانستان کے دیگر علاقوں میں منتقلی کے لیے 10 ارب روپے مانگے۔ 

امریکی میڈیا نے مزید کہا طالبان حکومت کے ترجمان ماضی میں اس طرح کے منصوبے کا ذکر کر چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات