29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومقومی خبریںبشریٰ بی بی کی سیاسی فیصلوں میں مداخلت سے پارٹی کی سینئر...

بشریٰ بی بی کی سیاسی فیصلوں میں مداخلت سے پارٹی کی سینئر قیادت پریشان، ذرائع


بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سیاسی فیصلوں میں مداخلت سے پارٹی کی سینئر قیادت پریشان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی خیبر پختونخوا میں مختلف ملاقاتوں اور سیاسی فیصلوں میں شریک ہیں، بشریٰ بی بی نے مذاکراتی عمل سے متعلق بھی رہنماؤں سے مشاورت کی۔

بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ ہفتے رہنماؤں نے بشریٰ بی بی کی مداخلت سے آگاہ کیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے بھی بشریٰ بی بی کو سیاسی فیصلوں سے دور رہنے کا کہا تھا۔

بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی کے احکامات کے باوجود سیاسی مصروفیات پر پارٹی رہنماؤں کو تشویش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی سے آئندہ ملاقات میں بھی بشریٰ بی بی کی مداخلت پر بات کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات