35 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومتجارتی خبریںانڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 367 پوائنٹس کی بلندی کو چھو گیا

انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 367 پوائنٹس کی بلندی کو چھو گیا


—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان چھایا ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 315 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 323 پر پہنچ گیا۔

ابتک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 367 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 8 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے کا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات