39 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کے سابق وزیرِ دفاع یووگلینٹ نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا

اسرائیل کے سابق وزیرِ دفاع یووگلینٹ نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا


فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

اسرائیل کے سابق وزیرِ دفاع یووگلینٹ نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا۔

یووگلینٹ نیتن یاہو سے غزہ جنگ پر اختلافات کے باعث پارلیمنٹ سے مستعفی ہوئے ہیں۔

سابق اسرائیلی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے نیتن یاہو غزہ جنگ میں اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نےگزشتہ سال نومبر میں یووگیلنٹ کو وزیرِ دفاع کے عہدے سے بر طرف کر دیا تھا تاہم ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت برقرار رہی تھی۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعتماد کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے طویل عرصے کے سیاسی حریف اور لیخود پارٹی کے رکن وزیرِ دفاع یووگیلنٹ کو برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات