39 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریں2024 میں سمندر کے راستے 36816 غیر قانونی تارکین وطن برطانیہ میں...

2024 میں سمندر کے راستے 36816 غیر قانونی تارکین وطن برطانیہ میں داخل ہوئے، ہوم آفس


غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق برطانوی ہوم آفس کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں سمندر کے راستے 36,816 غیرقانونی تارکین وطن برطانیہ میں داخل ہوئے، چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آخری گروپ 29 دسمبر کو پہنچا جو291 افراد پر مشتمل تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس سمندر عبور کرنے کی کوشش میں 77 افراد جان سے گئے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2023 میں 29,437 اور 2022 میں 45,774 تارکین وطن آئے تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق 2018 سے اب تک 150,000 سے زائد افراد انگلش چینل (رودبار انگلستان) سے برطانیہ میں غیرقانونی طور پر داخل ہوچکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات