27 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہائی وے پر 50 سے زائد گاڑیاں ایک ہی وقت میں پنکچر

ہائی وے پر 50 سے زائد گاڑیاں ایک ہی وقت میں پنکچر


تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں ممبئی ناگپور سمردھی ہائی وے پر 50 سے زائد گاڑیاں ایک ہی وقت میں پنکچر ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ہائی وے پر گرے لوہے کے بورڈ کی وجہ سے پیش آیا۔

گاڑیاں اس گرے ہوئے لوہے کے بورڈ کے اوپر سے گزرنے کی وجہ سے پنکچر ہوئیں۔

رات کے وقت پیش آئے واقعے کی وجہ سے ہائی وے پر متاثرہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 29 دسمبر کی رات 10 بجے کے قریب پیش آیا جس سے کئی گاڑیاں اور بڑے ٹرک بھی متاثر ہوئے جس کے باعث ہائی وے پر طویل فاصلے تک ٹریفک جام ہو گیا۔

اس دوران سیکڑوں مسافر رات بھر ہائی وے پر پھنسے رہے۔

بعد ازاں حکام کی جانب سے سڑک پر بورڈ گرنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات