37 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںقذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے مرحلے میں داخل

قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے مرحلے میں داخل


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

چیمپئینز ٹرافی2025ء سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

 پی سی بی کے ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر قاضی جواد احمد نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا کہ ٹائم لائن کے مطابق اپ گریڈیشن اب فنشنگ کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، آفس بلڈنگ کے پہلے فلور پر فنشنگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ پویلینز کی بلڈنگ کے تمام فلورز پر بیک وقت فنشنگ کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فار اینڈ بلڈنگ کو صرف گرایا نہیں گیا وہ اچھی حالت میں ہے لیکن چیمپئِنز ٹرافی سے قبل اس کی بھی تزئین و آرائش شروع کر دی گئی ہے تاکہ فار اینڈ بلڈنگ بھی اسٹیڈیم کے دوسرے حصوں کی طرح اچھی دکھائی دے، اِس بلڈنگ کی تزئین و آرائش دو ہفتے میں مکمل ہو گی۔

قاضی جواد احمد نے کہا کہ فلڈ لائٹس کا کام ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے، ایک اسکرین کا اسٹینڈ لگ چُکا ہے دوسرا ایک دو روز میں مکمل ہو گا جبکہ کرسیوں کو امپورٹ کیا گیا ہے، مارکنگ کا کام مکمل ہے، کرسیوں کے پہنچتے ہی ان کی فکسنگ شروع کر دی جائے گی، کرسیوں کا رنگ سفید اور سبز پاکستان کے جھنڈے کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات