39 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسربراہ جیجو ایئر کے ملک چھوڑنے پر پابندی

سربراہ جیجو ایئر کے ملک چھوڑنے پر پابندی


فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

جنوبی کوریا کی پولیس کی جانب سے جیجو ایئر لائن اور موان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے آپریٹر کے دفاتر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی پولیس کے مطابق طیارہ حادثے کے بعد جیجو ایئر کے سی ای او کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قانون، اصول کے مطابق حادثے کی وجہ اور ذمے داری کا فوری اور سختی سے تعین کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ 29 دسمبر کے روز جنوبی کوریا کے شہر موان کے ہوائی اڈے پر نجی ایئر لائن جیجو ایئر کا مسافر طیارہ رن وے سے پھسلنے کے بعد کنکریٹ کی باڑ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا تھا۔ 

حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2 افراد کو بچالیا گیا تھا۔

طیارہ تھائی لینڈ سے جنوبی کوریا آ رہا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات