مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) علامہ راجہ ناصر عباس نے احتجاجی مظاہرے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ ہوا جس میں فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ پاراچنار میں دونوں فریقین کی رضامندی سے امن معاہدہ ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے، معاہدے پر عمل درآمد کریں۔
کرم قیام امن کیلئے معاہدہ طے
واضح رہے کہ کرم میں قیام امن کےلیے امن معاہدہ طے پاگیا، فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے۔
کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا۔ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔
جرگہ رکن ملک ثواب خان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کی جانب سے 45، 45 افراد نے دستخط کیے۔ فریقین 14 نکات پر مشتمل معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں۔
بند راستے کھول دیے جائیں تو دھرنا ختم کر دیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس
اس سے قبل اپنے بیان میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا تھا کرم کا راستہ کھول دیا گیا تو ہم بھی دھرنےختم کر دیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارے دھرنے کسی پارٹی کے خلاف نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی ہمارے نزدیک جوابدہ ہیں۔ بند راستے کھول دیے جائیں تو دھرنا ختم کر دیں گے۔