29 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومقومی خبریںحکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا


فائل فوٹو

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج سے شروع ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت بند کمرا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں آج سہ پہرساڑھے 3 بجے ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی آج کے مذاکرات میں شامل ہوں گے ، اجلاس میں تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف بانی چیئرمین اور دیگر قیدیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھائے گی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل دے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات