35 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومانٹرٹینمنٹایک ہی لڑکے کو پسند کرنے والی طالبات آپس میں گتم گتھا...

ایک ہی لڑکے کو پسند کرنے والی طالبات آپس میں گتم گتھا ہوگئیں


تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت میں دو نوجوان لڑکیوں نے ایک دوسرے کو مصروف سڑک پر اس وقت مکوں اور لاتوں کا نشانہ بنایا جب انھیں معلوم ہوا کہ وہ دونوں اپنے ساتھ اسکول میں پڑھنے والے ایک ہی لڑکے کو پسند کرتی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کو امیناگر سرائی ٹاؤن میں پیش آیا جو سنگوالی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے تفتیش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکول یونیفارم میں ملبوس لڑکیاں ایک دوسرے کو لاتوں اور مکوں سے مارنے کے ساتھ آپس میں بال پکڑ کر کھینچتی رہیں۔ اس دوران قریب سے گزرنے والوں نے انھیں الگ کرنے کی کوشش بھی کی۔ 

رپورٹ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ لڑکیاں مقامی اسکول کی دسویں جماعت کی طالبات ہیں اور لڑکا بھی اسی اسکول  میں میٹرک کا طالب علم ہے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات