40 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںایرانی فٹبالر خاتون مداح کو گلے لگا کر مشکل میں پھنس گئے

ایرانی فٹبالر خاتون مداح کو گلے لگا کر مشکل میں پھنس گئے


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ایران کے فٹبالر رامین رضائیان کو خاتون مداح کو گلے لگانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد فٹبال حکام نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں 34 سالہ رامین رضائین کو خاتون مداح کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فٹبالر نے ایک میچ کے بعد ٹیم کی بس کے سامنے خاتون مداح کو گلے لگایا تھا۔

ایرانی فٹبالر کو اب کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر تمام واقعے کی تفصیلات بتانا ہوں گی۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سے رامین رضائین پر تنقید کا سلسلہ  جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات