کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، 30 سے زائد دکانیں جل گئیں.
حکام کے مطابق 6 فائر ٹینڈر نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
آگ اتنی شدید تھی کہ اس کا دھواں اور شعلے کئی کلومیٹر دور سے دیکھے جاسکتے تھے۔