37 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کیلئے دستیاب، رجسٹریشن بھی کروالی

ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کیلئے دستیاب، رجسٹریشن بھی کروالی


فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لئے دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں کی رجرسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کےلیے دستیاب ہیں۔ 

آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز نے پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کےلیے رجسٹریشن کروالی ہے۔ 

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی بھی آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔

آسٹریلیا کے ٹیسٹ وکٹ کیپر ایلکس کیری بھی پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دے سکتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا۔ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن اپریل میں ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات