40 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومتجارتی خبریںمثبت رجحان، 4252 پوائنٹس کا اضافہ

مثبت رجحان، 4252 پوائنٹس کا اضافہ


—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4 ہزار 252 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 765 پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 189 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

ادھر انٹر بینک تبادلہ بازار میں آج امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 42 پیسے کا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات