27 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹدعا لیپا نے کالم ٹرنر کو شادی کیلئے ہاں کہہ دی

دعا لیپا نے کالم ٹرنر کو شادی کیلئے ہاں کہہ دی


— فائل فوٹو

برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے اپنے بوائے فرینڈ برطانوی اداکار کالم ٹرنر کو شادی کے لیے ہاں کہہ دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ کالم ٹرنر نے کرسمس کے موقع پر 29 سالہ دعا لیپا کو پروپوز کیا جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کر دی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کی جانب سے نئے سال کے موقع پر اس حوالے سے اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کرنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ دعا لیپا اور کالم ٹرنر بھارت میں بھی ایک ساتھ موجود تھے جہاں دونوں نے ممبئی کے ہوٹل میں ایک ساتھ کھانا کھایا تھا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی گلوکارہ دعا لیپا 30 نومبر کو ممبئی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے سلسلے میں بھارت پہنچی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دعا لیپا اور کالم ٹرنر کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں پہلی بار جنوری میں سامنے آئی تھیں جب ان دونوں کو لندن میں ایک پارٹی میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات