35 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومقومی خبریںبانئ پی ٹی آئی جیل سے کب نکلیں گے؟ اسد قیصر نے...

بانئ پی ٹی آئی جیل سے کب نکلیں گے؟ اسد قیصر نے بتا دیا


—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں جیل سے تب باہر نکلوں گا جب ہمارے ورکرز نکلیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، وہ خوش باش اور فٹ تھے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے ہم پر مقدمات بنائے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ 2 جنوری کو حکومت کے ساتھ مذاکرات میں 2 بڑے مطالبات پیش کریں گے، بانئ پی ٹی آئی سمیت تمام ورکرز کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، سویلین کیسز ملٹری کورٹس میں نہیں ہونے چاہئیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال تشویش ناک ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات