24 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومتعلیم اور صحتملک میں سال کے اختتام پر بھی پولیو کیس سامنے آگیا

ملک میں سال کے اختتام پر بھی پولیو کیس سامنے آگیا


ملک میں سال کے اختتام پر بھی پولیو کیس سامنے آگیا۔ کراچی سے نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال کا 68 واں پولیو کیس ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) سے رپورٹ ہوا ہے۔ 

نیشنل ای او سی کے مطابق ڈی آئی خان سے رواں سال پولیو کا یہ 10واں کیس ہے۔ بلوچستان سے 24، خیبر پختونخوا سے پولیو کے 20 کیس رپورٹ ہوئے۔ 

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق سندھ سے پولیو کے 19 اور ایک، ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے انسداد پولیو ٹیم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ انھیں چیئرمین بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس نے خط لکھا ہے اور انسداد پولیو مہم کے ورکرز کی محنت تعریف کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا بل گیٹس فاؤنڈیشن اور تمام ملکی و بین الاقوامی شراکت داروں کے مشکور ہیں، بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے شعبہ صحت میں اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات