29 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومقومی خبریںایم ڈبلیو ایم پختونخوا کے سوا پورے ملک میں احتجاج کر رہی...

ایم ڈبلیو ایم پختونخوا کے سوا پورے ملک میں احتجاج کر رہی ہے، عظمیٰ بخاری


وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ۔ فوٹو فائل

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے علامہ راجا ناصر عباس سے پارہ چنار میں سڑک کھلوانے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارہ چنار کا مسئلہ خیبر پختونخوا کا ہے اور ایم ڈبلیو ایم پختونخوا کے سوا پورے ملک میں احتجاج کر رہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ جس حکومت میں کرم واقعہ ہوا اس کے خلاف تو کوئی آواز نہیں اٹھارہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے، مظاہرین سے رابطے میں ہیں، کچھ مقامات کھلوانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات