40 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا کے سابق صدر جمی کارٹر انتقال کر گئے

امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر انتقال کر گئے


فائل فوٹو

امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر سو سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے، ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔

جمی کارٹر نے امن کا نوبیل انعام بھی حاصل کیا، صدارت کے عہدے کے خاتمے کے بعد انھوں نے انسانی حقوق کے لیے کام کیا۔ 

امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر یکم اکتوبر 1924 کو ریاست جارجیا کے شہر plains میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنا بچپن جورجیا کے شہر آرچری میں گزارا۔

انہوں نے 1946ء میں امریکی نیول اکیڈمی سے گریجویشن کی۔ اس کے بعد انہوں نے امریکی بحریہ میں ملازمت اختیار کی اور وہاں ایک آبدوز میں کام کیا۔

بحریہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد جمی کارٹر نے سیاست میں حصہ لیا۔ انہوں نے ریاست جورجیا کی قانون ساز اسمبلی کی نشست جیتی اور اس کے بعد 1971ء میں ریاست جورجیا کے گورنر کا انتخاب جیت لیا۔

دسمبر 1974 میں انہوں نے اگلے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور 1976ء میں یہ انتخاب جیت بھی لیا۔

وہ امریکی صدور میں سب سے زیادہ عمر پانے والے صدر تھے اور پہلے صدر تھے جنہوں نے سو سال کی عمر پائی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات