27 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشام میں انتخابات کے انعقاد میں 4 سال لگ سکتے ہیں، احمدالشرع

شام میں انتخابات کے انعقاد میں 4 سال لگ سکتے ہیں، احمدالشرع


شامی رہنما احمد الشرع دمشق میں عرب ٹی وی کے نمائندے سے انٹرویو کے دوران گفتگو کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

شام کے عبوری رہنما احمدالشرع نے کہا ہے کہ شام میں انتخابات کے انعقاد میں 4 سال لگ سکتے ہیں۔ 

عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبوری لیڈر احمدالشرع نے کہا کہ شام میں آئین کی تیاری میں تین سال تک لگ سکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ قومی ڈائیلاگ کانفرنس میں تحرير الشام کی تحلیل کا اعلان کریں گے۔ 

احمدالشرع کا کہنا تھا کہ شام کے روس کے ساتھ اسٹریٹجک مفادات ہیں۔ عبوری شامی رہنما نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے روس شام سے تعلقات کو غیرموزوں طریقے سے چھوڑ دے۔ 

انہوں نے کہا کہ شام کی وزارت دفاع کرد فورسز کو اپنی صفوں میں ضم کرے گی۔ امید ہے ٹرمپ انتظامیہ شام پر سے پابندیاں اٹھا لے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات