11 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہوم بلاگ

حقوق اور انصاف کے اصولوں کا اطلاق بلا امتیاز ہونا چاہیے: مصدق ملک


—فائل فوٹو

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حقوق اور انصاف کے اصولوں کا اطلاق بلا امتیاز ہونا چاہیے۔

مصدق ملک نے اقوامِ متحدہ کے اتحاد تہذیبوں کے 11ویں عالمی فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ خواتین، اقلیتوں، بچوں اور ماحولیات کے حقوق بنیادی اور ناقابلِ تردید ہیں۔

مصدق ملک کا سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق بھی اتنی ہی اہمیت رکھتے ہیں؟ کشمیر کے عوام بھی اقلیتوں میں شمار ہوتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہئیں جو دنیا بھر میں دیگر اقلیتوں کو حاصل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بالائی دریا کنارے ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ زیریں دریا کنارے ممالک کے حقوق کا احترام کریں، پانی کے منصفانہ اور منظم استعمال کے بغیر علاقائی استحکام، پائیدار ترقی اور انسانی سلامتی ممکن نہیں۔



چین و سعودیہ کا امریکی دباؤ کے باوجود ہائی ٹیک اور توانائی تعاون گہرا کرنیکا عزم




کراچی چین وسعودیہ کاامریکی دباؤ کے باوجود ہائی ٹیک اور توانائی تعاون گہرا کرنیکا عزم ، شہزادہ محمد کا کہنا تھا تیل و گیس، نئی توانائی، AI…

پرو ہاکی لیگ، پاکستان کو ارجنٹائن سے شکست


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینٹیاگومیں پرو ہاکی لیگ میں ارجنٹینا نے پاکستان کو 5-1 سے ہرا دیا ۔پاکستان ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں ارجنٹینا اور نیدرلینڈز سے چاروں میچ ہار چکی ہے۔



سفیرِ پاکستان کی امریکی صدارتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے اہم ملاقات



واشنگٹن:

واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے صدارتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹرک وٹ سے اہم ملاقات کی، جس میں نئی معیشت، ڈیجیٹل فنانس اور بلاک چین کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے ڈیجیٹل فنانس اور بلاک چین انقلاب کو منظم کرنے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائدانہ کردار کو لائقِ تحسین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں اور کرپٹو کرنسی کے فروغ اور ان کے لیے قواعد و ضوابط کی تشکیل کے ضمن میں بڑے پیمانے پر پیش رفت ہو چکی ہے۔

رضوان سعید شیخ نے بتایا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام، ورچوئل اثاثہ جات آرڈیننس 2025 کا اجراء، پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی تشکیل اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی پالیسی کا اطلاق، ڈیجیٹل اثاثہ جات کے حامل لاکھوں پاکستانی صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک جامع اور مضبوط ادارہ جاتی فریم ورک متعارف کرانے کی عملی کوششوں کا مظہر ہے۔

سفیرِ پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں اور کرپٹو کرنسی کے شعبے میں امریکہ کے ساتھ باہمی طور پر سودمند شراکت داری کا خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی معیشت کا راستہ تعاون، اشتراک اور ہم آہنگی سے ہو کر گزرتا ہے، جس کے ذریعے دونوں ممالک مشترکہ ترقی اور اختراع کو فروغ دے سکتے ہیں۔



ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی مضر صحت


ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی مضر صحت ہے، کچھ دیر پہلے لاہور 342 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر تھا۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پشاور 435  اے کیو آئی کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر ہے۔

فیصل آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 278 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق نارووال کا اے کیوآئی 279، شیخوپورہ کا 251 اور خانیوال کا 236 ریکارڈ کیا گیا۔



روس یوکرین جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں، ٹرمپ


امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے بہت قریب ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرینی اور یورپی قیادت سے جنگ بندی پر بات ہوئی، امن منصوبے کو یورپی رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی پر روسی صدر پیوٹن سے بھی بات ہوئی ہے۔



زمبابوے میں انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی




کراچیزمبابوے نے انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی ۔پیر کوٹرافی کی رونمائی ہرارے میں ہونے والی ایک تقریب میں کی گئی -زمبابوے اور…

حیدرآباد، کوسٹر کی ٹکر سے دو بچیاں جاں بحق، ماں شدید زخمی



حیدرآباد:

ٹنڈو محمد خان روڈ پر ایک دلخراش حادثے میں دو بچیاں موقع پر جاں بحق اور ایک عورت شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ گاوں بچل شورو کے سامنے پیش آیا، جہاں ایک مسافر کوسٹر نے دو بچیوں اور ایک عورت کو ٹکر مار دی۔

متوفی بچیوں کی شناخت 15 سالہ بھوری بنت ڈنو میر جت اور 5 سالہ صائمہ بنت بلاول میرجت کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی خاتون 30 سالہ گلناز زوجہ بلال میرجت ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچی صائمہ زخمی خاتون گلناز کی بیٹی تھی۔

حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، تاہم کوسٹر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

جاں بحق بچیوں اور زخمی خاتون کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔



علیمہ خان بانی PTI سے ملاقات کیلئے آج اڈیالہ جیل جائیں گی


بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ وہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جائیں گی اور وہاں بیٹھیں گی۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ اگر ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی اور ہم پر پانی پھینکا جاتا ہے تب بھی ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ٹیم ہی ہماری ٹیم ہے، علیمہ خان گروپ اور بشریٰ بی بی گروپ پروپیگنڈا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو سنجیدہ لینے والوں پر حیرانی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی والے جیل مینول کی پاس داری کریں تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی، جیل مینئول کی خلاف ورزی کوئی بھی کرے گا اس کی ملاقات بند ہو گی۔ 



جنوبی کوریا، سابق فوجی سربراہ نو سانگ کو غیر آئینی مارشل لاء کے پہلے فیصلے میں سزا




سؤل جنوبی کوریامیں سابق فوجی سربراہ نو سانگ وون کو غیر آئینی مارشل لا کے پہلے فیصلے میں سزاسنادی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق…