28 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںجونیئر کھلاڑیوں کی عمر میں جعلسازی روکنے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان

جونیئر کھلاڑیوں کی عمر میں جعلسازی روکنے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان


  کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے جونیئر کھلاڑیوں کی عمروں میں جعلسازی کو پی ایس بی کوڈ آف ایتھکس اینڈ گورننس ان اسپورٹس کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت اقدامات نافذ کئے ہیں۔ پی ایس بی کی جانب سے 21 سال تک کے جونیئر کھلاڑیوں کیلئے شناختی کارڈ یا ʼب فارم، سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے نام، دانتوں کا معائنہ اور ریڈیالوجیکل ٹیسٹ لازمی قراردیدیا گیا ہے ۔ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل کی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹس اور تمام متعلقہ دستاویزات بھی جمع کرانا ہوں گی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جعلی یا مشکوک دستاویزات کی صورت میں متعلقہ کھلاڑی کو کیمپ میں شرکت، مالی معاونت یا کیش ایوارڈ کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات