اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہیکابی نے فلسطینی مسیحی گاؤں طیبہ کا دورہ کیا۔
مائیک ہیکابی کو دورے کی دعوت فلسطینی مسیحی رہنماؤں نے دی تھی۔
مغربی کنارے میں واقع طیبہ کے گرجا گھر پر چند دن پہلے اسرائیلی قدامت پسندوں نے حملہ کیا تھا۔
امریکی سفیر مائیک ہیکابی نے اپنے بیان میں کہا کہ طیبہ میں بڑی تعداد میں امریکی شہری رہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ قصبے کو نقصان پہنچایا گیا، گرجا گھر کو آگ لگائی گئی۔
امریکی سفیر مائیک ہیکابی نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا گرجا گھر، مسجد یا سیناگوگ کی بے حرمتی انسانیت اور خدا دونوں کے خلاف جرم ہے۔