خیبر پختون خوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے اراکین کی حلف برداری گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہوئی۔
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔
کے پی کے اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب 25 ارکان حلف نہیں اٹھاسکے تھے، آج اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کی گئی تھی، جس پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اجلاس 24 جولائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا تھا۔
اس معاملے پر اپوزیشن جماعتیں پشاور ہائی کورٹ پہنچیں اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے حلف برداری کے لیے گورنر کو نامزد کیا۔
ہائی کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گورنر نئے منتخب ارکان کی حلف برداری یقینی بنائیں، سیکریٹری اسمبلی نئے ارکان کے رول آف نمبرز پر دستخط کروانے میں معاونت کریں۔