30 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ و بیت المقدس کے گرجا گھروں میں امن کیلئے دعائیہ تقریبات

غزہ و بیت المقدس کے گرجا گھروں میں امن کیلئے دعائیہ تقریبات


کارڈینل پیئر باتیستہ پیٹسہ بالا لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا لاطین پیٹریر شیٹ آف یروشلم

تباہ حال غزہ کی واحد فعال کیتھولک عبادت گاہ چرچ آف دی ہولی فیملی میں اتوار کی صبح جذباتی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی اور خطے میں امن کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس کے علاوہ بیت المقدس، بیت اللحم اور دیگر علاقوں کے گرجا گھروں میں بھی غزہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مسیحی مذہبی رہنماؤں کے مطابق دعائیہ تقریبات میں امن، صبر اور تحفظ کے لیے  (The Lord’s Prayer) پڑھی گئی۔

—چرچ کے اوپر والے حصے کو اسرائیلی حملے سے  ہونے والا نقصان تصویر میں نمایاں ہے
—چرچ کے اوپر والے حصے کو اسرائیلی حملے سے  ہونے والا نقصان تصویر میں نمایاں ہے

یہ تقریبات ایسے وقت میں ہوئیں جب چند دن پہلے اسرائیلی بم باری میں غزہ کے چرچ کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 افراد مارے گئے تھے۔

ہفتے کو بیت المقدس کے مسیحی رہنما پادری پیئر باتیستہ پیٹسہ بالا نے غزہ کے متاثرہ گرجا گھر کا دورہ کیا اور ہولی فیملی چرچ  میں مسیحی آبادی سے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے بات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور یکجہتی کا پیغام دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات