30 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومغزہ لہو لہومالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 9 بھارتی حمایت یافتہ...

مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 9 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک، 8 گرفتار



راولپنڈی:

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 8 کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 تا 20 جولائی 2025 کے دوران، ضلع ملاکنڈ میں سیکورٹی فورسز، پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب مشترکہ آپریشن کیا۔

یہ کارروائی بھارتی ایجنسی کی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگرد تنظیم “فتنہ الخوارج” کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی اور آپریشن چار روز تک جاری رہا جس کے دوران فورسز نے مہارت کے ساتھ علاقے کا گھیراؤ کر کے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 خوارج واصل جہنم کر دیے گئے، جبکہ 8 کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

آپریشن کے دوران خوارج کے زیرِ استعمال دو ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے عوام نے اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے ریاستی انسداد دہشتگردی کی کوششوں سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا ہے جبکہ مزید ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کے ساتھ مل کر ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات