30 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستانی 1 سال میں 179 ارب روپے کی چائے پی گئے

پاکستانی 1 سال میں 179 ارب روپے کی چائے پی گئے


—فائل فوٹو 

پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال میں 179 ارب روپے سے زائد کی چائے استعمال کی، گزشتہ مالی سال میں 2 لاکھ 46 ہزار 514 میٹرک ٹن چائے منگوائی گئی۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال میں چائے کا درآمدی بل 62 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔

2023-24ء کے مقابلے 25-2024ء میں درآمدات میں 4.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال 24-2023ء میں 2 لاکھ 59 ہزار میٹرک ٹن چائے امپورٹ کی گئی،  جون 2025ء کے دوران پاکستانی 14 ارب 18 کروڑ روپے کی چائے پی گئے، جون کے دوران 19 ہزار 804 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی۔

سرکاری دستاویز کے مطابق  1 ماہ میں چائے کا درآمدی بل 4 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز سے زائد رہا، مئی کے مقابلے میں جون میں چائے کی درمدآت میں 16.94 فیصد کمی ہوئی۔

مئی کے دوران 21 ہزار 971 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی، جبکہ چائے کا درآمدی بل تقریباً 6 کروڑ ڈالرز ریکارڈ ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات