31 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومقومی خبریںناراض پارٹی امیدواروں کے الیکشن لڑنے کے باوجود معاہدے کی پاس داری...

ناراض پارٹی امیدواروں کے الیکشن لڑنے کے باوجود معاہدے کی پاس داری کرینگے: علی امین گنڈاپور


وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ناراض پارٹی امیدواروں کے الیکشن لڑنے کے باوجود حکومت معاہدے کی پاس داری کرے گی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ نشستوں سے متعلق اپوزیشن سے معاہدہ کیا ہے، حکومت کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشتیں ملیں گی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ناراض امیدوار میرے یا پارٹی کے نہیں بلکہ بانیٔ پی ٹی آئی کے فیصلے کو نہیں مان رہے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی نے جن 6 امیدواروں کے فہرست کی منظوری دی وہی پارٹی کے امیدوار ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے ہدایت دی تھی کہ بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب کروانے کے لیے پارلیمانی پارٹی اور پولیٹیکل کمیٹی فیصلہ کرے، دونوں فورمز پر متفقہ طور پر سینیٹ کے لیے امیدوار بلامقابلہ منتخب کروانے کی منظوری دی گئی۔

دوسری جانب سینیٹ کے الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہو گیا، پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی واپس نہیں لیے، کاغذاتِ نام زدگی واپس لینے کے لیے دن 12 بجے تک کا وقت مقرر تھا۔

پی ٹی آئی کے ناراض رکن عرفان سلیم نے کہا ہے کہ کسی صورت الیکشن سے دست بردار نہیں ہوں گے، اصولوں کی جنگ لڑیں گے۔

گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے ناراض اراکین دست بردار نہیں ہوں گے تو حکومت اور اپوزیشن مل کر پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے سینیٹ الیکشن میں مقابلہ کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات