31 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںشاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت پر بھارتی کھلاڑیوں کا کھیلنے سے...

شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت پر بھارتی کھلاڑیوں کا کھیلنے سے انکار، پاک بھارت میچ منسوخ


— فائل فوٹو 

ورلڈ چیمپئنز شپ آف لیجنڈز ( ڈبلیو سی ایل) میں آج ہونے والا پاک بھارت ٹاکرا منسوخ ہوگیا۔

ڈبلیو سی ایل 2025ء کا چوتھا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان برمنگھم میں ہونا تھا جسے منسوخ کردیا گیا ہے۔

اس میچ کی منسوخی کا اعلان ڈبلیو سی ایل کے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر موجود آفیشل اکاؤنٹ پر کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے ڈبلیو سی ایل میں ہمیشہ کرکٹ کو پسند کیا اور ہمارا واحد مقصد شائقین کو کچھ اچھے اور خوشگوار لمحات دینا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ یہ خبر سننے کے بعد کہ پاکستان ہاکی ٹیم اس سال بھارت آئے گی اور حالیہ پاک بھارت والی بال مقابلہ اور دیگر بین الاقوامی میچز کو دیکھنے کے بعد صرف دنیا بھر کے لوگوں کے لیے کچھ خوشگوار یادیں بنانے کے لیے ہم نے ڈبلیو سی ایل میں پاک بھارت میچ کو جاری رکھنے کا سوچا۔ 

پوسٹ میں لکھا ہے کہ لیکن شاید اس دوران ہم نے کئی لوگوں اور بالخصوص بھارتی لیجنڈ کرکٹرز کے جذبات کو ٹھیس پہنچا دی اس لیے اب ہم نے پاک بھارت میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ہم لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ میچ منسوخ ہونے کے اعلان سے پہلے بھارتی میڈیا پر کچھ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ 5 بھارتی کرکٹرز نے میچ سے قبل ایک شرط رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو اسکواڈ میں شامل کیا جاتا ہے یا اسٹیڈیم کے احاطے میں داخل ہوتے ہیں تو وہ میچ نہیں کھیلیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، سریش رائنا، ہربھجن سنگھ اور شیکھر دھون نے شاہد آفریدی کی پاکستانی اسکواڈ میں موجودگی پر سخت اعتراض کیا ہے اور ٹورنامنٹ کے منتظمین کو اپنا مؤقف باضابطہ طور پر بتا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہربھجن سنگھ اور یوسف پٹھان سیاسی کشیدگی اور عوامی جذبات کا حوالہ دیتے ہوئے پاک بھارت میچ سے پہلے ہی دستبردار ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز کے پہلے میچ میں محمد حفیظ کی کپتانی میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات