31 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومغزہ لہو لہواختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا


بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حکام  نے کہا کہ اختر مینگل کو دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کا نام پی این آئی ایل میں ہونے کی وجہ سے دبئی جانے سے روکا گیا۔

اس حوالے سے سردار اختر مینگل کا کہنا ہے دبئی کے لیے جا رہا تھا، مجھے آف لوڈ کر دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امیگریشن اسٹاف نے آگاہ کیا میرا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ میں ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات