31 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومخاص رپورٹجاپان میں نئے پاکستانی سفیر کی آمد کمیونٹی اور سفارتخانے کے درمیان...

جاپان میں نئے پاکستانی سفیر کی آمد کمیونٹی اور سفارتخانے کے درمیان قربت کا نیا آغاز ہے: ملک یونس


پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے کہا ہے کہ جاپان میں پاکستان کے نئے سفیر کی آمد سے پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانے کے درمیان فاصلے ختم ہوں گے اور ایک نئے اعتماد کی فضا جنم لے گی۔

گزشتہ روز پاکستانی سفیر سے ہونے والی ملاقات کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملک یونس نے کہا کہ نئے سفیر نہایت خوش اخلاق، انسان دوست اور کمیونٹی کی فلاح میں سنجیدہ شخصیت ہیں۔ اُن سے ملاقات نہایت حوصلہ افزا رہی اور ایسا محسوس ہوا جیسے پاکستانی کمیونٹی کے روشن دن واپس لوٹنے والے ہیں۔

ملک یونس کا کہنا تھا کہ جو ماضی میں غلط فہمیاں یا دوریاں رہی ہیں، وہ اب ختم ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ نئے سفیر کی سوچ، رویہ اور وژن اس بات کا ثبوت ہیں کہ آئندہ تین سال پاکستانی کمیونٹی کے لیے بہتری اور خوشحالی کے سال ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفیر نے ملاقات میں جس کھلے دل سے کمیونٹی کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی، وہ ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔ اب نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کی آواز سنی جائے گی بلکہ عملاً بہت سے دیرینہ مسائل بھی حل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ملک یونس نے کہا کہ جاپان میں مقیم پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ اس نئی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے متحد ہو جائیں تاکہ سفارتخانے اور کمیونٹی کے درمیان ایک مضبوط پل قائم ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جاپان ہمیشہ کمیونٹی کی بہتری اور مثبت تعلقات کے فروغ کے لیے کوشاں رہی ہے اور آئندہ بھی نئی سفارتی قیادت کے ساتھ مل کر یہ مشن جاری رکھے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات