بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنگیتا بجلانی کے پونے میں واقع فارم ہاؤس میں نامعلوم افراد نے گھس کر توڑ پھوڑ کی اور قیمتی سامان چرا لیا۔
رپورٹس کے مطابق فارم ہاؤس کئی ماہ سے غیر آباد تھا، چور مرکزی دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے اور خاص طور پر بالائی منزل کو نقصان پہنچایا، بستر تباہ کیے، قیمتی اشیاء چوری کی اور پورا سامان بکھیر دیا۔
سنگیتا بجلانی تقریباً 4 ماہ بعد فارم ہاؤس پر گئیں تو تباہ حال صورتحال دیکھ کر فوری طور پر حکام کو مطلع کیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور نقصان کا مکمل تخمینہ لگایا جارہا ہے، جس کے بعد باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔