35 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومغزہ لہو لہوعماد وسیم کے افیئر کی افواہیں ازدواجی زندگی میں دراڑ کا باعث...

عماد وسیم کے افیئر کی افواہیں ازدواجی زندگی میں دراڑ کا باعث بن گئیں؟


پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اس بار کرکٹ کے میدان کے بجائے اپنی ازدواجی زندگی کے معاملات کے باعث سرخیوں میں آگئے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان تعلقات میں دراڑ آچکی ہے، جس کی وجہ مبینہ طور پر عماد وسیم کی جانب سے بے وفائی بتائی جا رہی ہے۔

عماد وسیم، جنہوں نے کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، اس وقت تیسری مرتبہ والد بننے کی خوشی کے باوجود ذاتی زندگی میں مشکلات کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے ایسا پیغام شیئر کیا جس نے ان افواہوں کو مزید تقویت دے دی ہے۔

ثانیہ اشفاق اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’میں نے تمہیں 9 ماہ تک تنہا اپنی کوکھ میں رکھا، اللہ مجھے آگے کے سفر کے لیے مزید طاقت دے، زایان‘‘۔ ان کی ایک عزیزہ نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان کی ہمت بڑھائی اور لکھا، ’’تم بہت مضبوط ہو، اللہ تمہیں مزید طاقت دے‘‘۔

ثانیہ اشفاق کی اس پوسٹ میں عماد وسیم کا کہیں ذکر نہیں تھا، اور کمنٹس میں بھی لوگ مبارکباد کے بجائے انہیں مزید طاقت اور حوصلہ دینے کی دعائیں کرتے نظر آئے۔ اس دوران صارفین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام بائیو سے ’’عماد وسیم کی اہلیہ‘‘ کا ذکر ہٹا کر صرف اپنے بچوں کا نام لکھ دیا ہے اور انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے عماد وسیم کے ساتھ تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ البتہ، عماد وسیم کے اکاؤنٹ پر اب بھی اہلیہ کے ساتھ تصاویر موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان تبدیلیوں کو واضح اشارہ قرار دیتے ہوئے صارفین نے کہا ہے کہ ان کے رشتے میں دراڑ پڑ چکی ہے۔ کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ علیحدگی کی وجہ عماد وسیم کا معروف ماڈل اور انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ مبینہ تعلق ہے۔ سوشل میڈیا پر عماد وسیم کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لندن میں ایک خاتون کے ساتھ چہل قدمی کرتے نظر آتے ہیں، صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہیں، اگرچہ ویڈیو میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں۔

ان افواہوں کے بعد سوشل میڈیا پر عماد وسیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے انہیں بے وفا قرار دیتے ہوئے کہا کہ حاملہ اہلیہ کے ساتھ بے وفائی کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے۔ کسی نے لکھا کہ ’’عماد وسیم بھی شعیب ملک کے نقش قدم پر چل رہے ہیں‘‘، تو کسی نے کہا ’’پہلے ثانیہ مرزا، اب ثانیہ اشفاق، اللہ ایسے مردوں کو ہدایت دے‘‘۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب عماد وسیم پر کسی غیراخلاقی تعلق کا الزام لگا ہو، اس سے قبل بھی ان کا ایک افغان لڑکی کے ساتھ معاشقہ خبروں کی زینت بن چکا ہے اور دونوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی ازدواجی زندگی کے معاملات اور سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث اس وقت مداحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، تاہم دونوں کی جانب سے اب تک ان افواہوں کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات