35 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب ٹریفک حادثہ، تین پولیس اہلکار...

کراچی، ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب ٹریفک حادثہ، تین پولیس اہلکار زخمی



کراچی:

شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب پیش آنے والے ٹریث ٹریفک حادثے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کا تعلق پی ایس ناظم آباد سے ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمیوں میں پولیس کانسٹیبل سلیمان ولد افسر علی عمر 25 سال، پی سی عماد ولد خالد عمر 24 سال اور ہیڈ کانسٹیبل عرفان ولد محمد عمر 43 سال شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اہلکار بورڈ آفس سے گلبہار جا رہے تھے کہ ناظم آباد پل کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید  اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس اہلکار پولیس موبائل میں ملزمان کا پیچھا کررہے تھے کے اچانک ایمبولینس سامنے آگئی۔ 

پولیس اہلکار تیز رفتاری کے باعث پولیس موبائل کا توازن برقرار نا رکھ پائے اور پولیس موبائل فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی ۔ زخمی اہلکاروں کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات