کراچی:
شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی ایکسپریس وے منظور کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 21 سالہ کاشف کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
بلوچ کالونی پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔