34 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبھارت کی محسن نقوی کے آئی سی سی اجلاس میں نہ جانے...

بھارت کی محسن نقوی کے آئی سی سی اجلاس میں نہ جانے پر ایشیاء کپ کے مکمل بائیکاٹ کی دھمکیاں


—فائل فوٹوز

بھارت نے محسن نقوی کے آئی سی سی اجلاس میں نہ جانے پر ایشیاء کپ کے مکمل بائیکاٹ کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے چیئر مین جے شاہ کی سربراہی میں یہ آئی سی سی کا پہلا سالانہ اجلاس ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس میں شرکت کے لیے سنگاپور نہیں جا رہے، وہ اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔

صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیاء کپ کا اجلاس ڈھاکا میں طلب کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت، عمان، سری لنکا کے ساتھ افغانستان ایشیاء کپ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرے گا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ممالک کی غیر موجودگی میں ہونے والے کسی فیصلے کی اہمیت نہیں ہو گی۔

بھارت نے دھمکی دی ہے کہ ایشیاء کپ تب ہی ممکن ہو گا جب اجلاس کا وینیو تبدیل ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اجلاس کا وینیو تبدیل نہ کرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اے سی سی نے براہِ راست شرکت نہ کرنے والے ممبر ممالک کو آن لائن شرکت کا آپشن دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات