30 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںمحمد شامی کی سابقہ اہلیہ پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج

محمد شامی کی سابقہ اہلیہ پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج


—فائل فوٹو

بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں پر پڑوسی کو قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حسین جہاں پر مقدمہ زمین کے تنازع پر درج کیا گیا ہے جس میں قتل کی کوشش، مجرمانہ سازش اور حملہ جیسے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

حسین جہاں کا کچھ دن پہلے زمین کے معاملے پر اپنے پڑوسیوں سے جھگڑا ہو گیا تھا، یہ واقعہ مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے سوری علاقے میں پیش آیا تھا۔

حسین جہاں کا الزام ہے کہ گڈو بی بی اس زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ زمین مبینہ طور پر بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں کی بیٹی عرشی جہاں کے نام پر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب حسین جہاں نے سوری کے وارڈ نمبر 5 میں ایک متنازع پلاٹ پر تعمیر کا کام شروع کیا، الزام عائد کیا گیا ہے کہ تعمیر کا کام روکنے کی کوشش پر حسین جہاں اور ان کی بیٹی نے دلیہ خاتون پر حملہ کر دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات