35 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومقومی خبریںآج سندھ، بلوچستان، کےپی، جی بی، کشمیر میں بارش کا امکان

آج سندھ، بلوچستان، کےپی، جی بی، کشمیر میں بارش کا امکان


آج سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، کراچی میں بھی معتدل بارش ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا ہے، 20 سے 25 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی 20 سے 25 جولائی تک مزید بارشوں کی پیش گوئی، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں آج اور  22 جولائی سے 25 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے 18 اضلاع بارشوں کی زد میں آسکتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات