41 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشیخ حسینہ کی بیٹی کیخلاف کرپشن کیس میں انٹرپول کے ذریعے گرفتاری...

شیخ حسینہ کی بیٹی کیخلاف کرپشن کیس میں انٹرپول کے ذریعے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حکم


اسلام آباد (صالح ظافر) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی بیٹی، صائمہ واجد پُتُل، کے خلاف ایک کرپشن کیس میں انٹرپول کے ذریعے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ کیس پلاٹ الاٹمنٹ میں بدعنوانی سے متعلق ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت پہلے ہی معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف بھی انٹرپول وارنٹ حاصل کر چکی ہے، جو بھارت فرار ہو کر وہاں ایک چھاؤنی کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن کے سینئر اسپیشل جج محمد ذاکر حسین کی عدالت نے اتوار کے روز انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کی درخواست پر یہ حکم جاری کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) نے گزشتہ سال 26دسمبر کو شیخ حسینہ اور ان کے خاندان کے افراد کے نام پر الاٹ کیے گئے پلاٹس کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات