(جام غلام علی)ضلع رحیم یار خان کے علاقے ترنڈہ محمد پناہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ،جہاں چند روز قبل اغوا ہونیوالے 6سالہ بچے قتل کرکے لاش کو جلا دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں غریب والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی، ترنڈہ محمد پناہ کے علاقے سے چند روز قبل اغوا ہونیوالے 6سالہ سبحان کو سگی چچی نے بیدردی سے قتل کرکےڈیڈباڈی کو جلا دیا گیا۔ پولیس نے چند روز قبل تھانہ شیدانی میں 6سالہ سبحان کے اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا، جس پر مقامی پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے واردات کو ٹریس کرلیا۔ اور بچے کی لاش کو تلاش کرلیا،پولیس ٹیم نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کیں تو سگی چچی بچے کی قاتلہ نکلی ،ملزمہ نے 6سالہ سبحان کو بے دردی سے قتل کرکے اسکی لاش کو جلا دیا تھا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:9 بیٹیوں کے والدین بننے والا جوڑا جنہوں نے تمام بچیوں کا ایک ہی نام رکھ دیا